جے ڈی (ایس) بی جے پی کی بی ٹیم : سدارامیا

سدارامیا نے کہا کہ جے ڈی ایس بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ہیں اور ان کی پارٹی کے نام میں لفظ ’سیکولر‘ہے جب کہ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کے ساتھ جڑے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے کہا کہ جنتا دل (سیکولر) کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی بی ٹیم ہونے کے بارے میں ان کا بیان اگلی لوک سبھا انتخابات کے لئے دونوں جماعتوں کے اتحاد کی خبروں سے درست ثابت ہوا ہے۔

مسٹر سدارامیا نے یہاں ہوائی اڈے پر صحافیوں سے کہا، ”جب بھی میں جے ڈی (ایس) کو بی جے پی کی بی ٹیم کہتا تھا، اس کے لیڈر مجھ پر اپنا غصہ ظاہر کرتے تھے۔ اب وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ہیں۔ ان کی پارٹی کے نام میں لفظ ’سیکولر‘ہے جب کہ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کے ساتھ جڑے ہیں۔“


سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہ بی جے پی-جے ڈی (ایس) اتحاد ان کے لیڈر جی ٹی دیوے گوڑا کے ذریعے ریاست میں پارٹی کی بقاء کو بچانے کے لیے تھا، مسٹر سدارامیا نے کہا کہ جے ڈی (ایس) کا کوئی اتحاد نہیں ہے اورنظریہ اور اتحاد اقتدار کے حصول کے لیے بنایا گیا ہے۔

مہادائی پروجیکٹ پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے جنگلات اور ماحولیات کی منظوری ملتے ہی حکومت اسے شروع کردے گی۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کے اس بیان پر کہ وزیر اعلی کی قیادت والے وائلڈ لائف بورڈ سے مرکز کو ایک تجویز بھیجنے کو کہا گیا تھا، مسٹر سدارامیا نے سوال کیا کہ کرناٹک کی سابقہ بی جے پی حکومت نے پچھلے تین سالوں میں ایسا کیوں نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔