کرناٹک: کماراسوامی کی کابینہ کی توسیع، 25 وزراء کی حلف برداری

کرناٹک میں کانگریس-جے ڈی ایس مخلوط حکومت کی کابینہ کی آج توسیع ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی اور سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا کی موجودگی میں گورنر وجوبھائی والا کابینی وزراء کو حلف دلوا رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

06 Jun 2018, 5:26 PM

کرناٹک کی کانگریس-جے ڈی ایس مخلوط حکومت کی کابینہ کی بدھ کے روز پہلی توسیع عمل میں آئی۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی اور سابق وزیر اعلی سدا رمیا کی موجودگی میں گورنر وجوبھائی والا نے 25 ارکان اسمبلی کو وزیر کی حیثیت سے حلف دلوایا۔ اس توسیع میں جے ڈی ایس کے 9 اور کانگریس کے 14 ارکان اسمبلی کے ساتھ ہی مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی اور کے پی جے پی کے ایک ایک رکن اسمبلی کو بھی کماراسوامی کی کابینہ میں جگہ دی گئی۔ کابینہ میں وزیر اعلیٰ کماراسوامی کے بھائی ایچ ڈی ریونا کو بھی جگہ ملی ہے۔ کانگریس کی طرف سے حلف لینے والے ارکان اسمبلی میں ڈی کے شیو کمار، کے جے جارج، شیو کمار ریڈی اور پریانک کھڑگے شامل ہیں۔

کابینہ کی توسیع میں ریاست کی ذاتیاتی صورت حال کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ حلف لینے والے 25 وزراء میں ووکالیگا طبقہ کے 10 ارکان اسمبلی ہیں جبکہ لنگایت طبقہ سے 4 ارکان اسمبلی کو وزراء بنایا گیاہے۔ ساتھ ہی اقلیتی طبقہ اور ایس سی-ایس ٹی طبقہ سے 3-3 ارکان اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔

کرناٹک کی کماراسوامی حکومت کی کابینہ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس بار بی ایس پی کے واحد رکن اسمبلی این مہیش کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب بی ایس پی کا کوئی رکن اسمبلی یو پی کے باہر کسی ریاست کا وزیر کا درجہ حاصل کر رہا ہے۔

06 Jun 2018, 4:50 PM

کرناٹک: کابینہ توسیع کے بعد کماراسوامی نے کابینی اجلاس طلب کیا

کرناٹک میں جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت کے وزراء کی حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے اپنی کابینہ کا اپہلا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 4.30 بجے طلب کیا گیا ہے جس کے بعد کماراسوامی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے خطاب کریں گے۔

06 Jun 2018, 4:09 PM

کرناٹک: کماراسوامی کابینی کی پہلی توسیع میں 25 وزراء کی حلف برداری

کرناٹک میں ایچ ڈی کماراسوامی کابینہ کی پہلی توسیع کے تحت 25 وزراء کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ کماراسوامی کابینہ میں کانگریس کے 14، جے ڈی ایس کے 9 وزراء ہوں گے، اس کے علاوہ بی ایس پی اور کے پی جے پی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔


06 Jun 2018, 3:46 PM

واحد خاتون وزیر جے مالا نے حلف لیا

کرناٹک میں کانگریس-جے دی ایس مخلوط حکومت کی پہلی توسیع میں کانگریس کی جے مالا کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ کانگریس کی ایم ایل سی جے مالا ایچ ڈی کماراسوامی حکومت کی واحد خاتون وزیر ہوں گی۔

ادھر کارناٹک پرجیاونتا جنتا پارٹی کے واحد رکن اسمبلی آر شنکر کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ آر شنکر رن بینور سے رکن اسمبلی ہیں۔

06 Jun 2018, 2:57 PM

کرناٹک: وزراء کی حلف برداری، بی ایس پی رکن اسمبلی کو بھی ملا موقع

کرناٹک کی کابینہ میں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کے بھائی ایچ ڈی ریوانا کو بھی جگہ ملی ہے۔ اس کابینہ کی سب سے دلچسپ بات ہے مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی کے رکن اسمبلی ستیش چندرا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بی ایس پی نے کرناٹک میں اپنے اکلوتے جیتنے والے رکن اسمبلی کو کابینہ میں جگہ دینے پر دونوں جماعتوں کو راضی کر لیا ہے۔ ایسا پہلی بار ہے کہ اتر پردیش کے باہر کوئی دلت رکن اسمبلی وزیر کا درجہ حاسل کرے گا۔

کانگریس کے رہنما ڈی شیو کمار نے وزیر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

کابینہ کی توسیع میں اب تک کانگریس کے ڈی کے شیو کمار، آر وی دیش پانڈے، کے جے جارج، پرینک کھڑگے، رمیش جرکی ہولی، ناگ سندرا ہنومنت، شیو شنکر ریڈی اور کرشن بائرے گوڑا نے وزیر کے طور پر حلف لے لیا ہے۔

قبل ازیں، جے دی ایس کوٹے سے ایس آر شری نواس، ملپا چناویرپا ماناگولی، وینکٹ راؤ ناد گوڑا، ڈی سی تھمنا، جی ٹی دیوگوڑا، بندیپ کشم پور اور ایچ آر ریونا نے وزیر کے طور پر حلف لے لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔