الیکشن کمیشن کرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں کے ضمنی انتخابات کو ٹالنے پر رضامند

ان نااہل قرار دیئے گئے اراکین اسمبلی سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے کرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں کے ضمنی ضمنی انتخابات کو ٹالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین کی اسمبلی کی عرضی زیرالتوا ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن 15 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ٹالنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

ان نااہل قرار دیئے گئے اراکین اسمبلی سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کمیشن نے ان ضمنی انتخابات کو ٹالنے پر رضامندی ظاہر کی۔ جج این وی رمن، جج سنجیو کھنہ اور جج کرشنا مراری پر مشتمل بنچ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 22اکتوبر مقرر کی ہے۔


خیال رہے کہ کمیشن نے سنیچر کو مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے 18 ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر نے17 باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا۔ ان 17 اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھی اس معاملہ میں فریق بنانے کی عدالت سے اپیل کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں شروع میں دلیل دی تھی کہ اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ نااہل قرار دینے کی وجہ سے سیٹیں خالی ہوئی ہیں۔ اس لئے ان سیٹوں پر الیکشن ہونا چاہیے اور اس پر روک نہیں لگنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔