لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی 10ویں ہار، 282 سے 272 پر پہنچی
جن 30 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں بی جے پی کے قبضہ میں 16 سیٹوں تھیں لیکن اب 6 رہ گئی ہیں، اس طرح بی جے پی کی سیٹیں 282 سے 272 رہ گئی ہیں۔
کرناٹک کی تین لوک سبھا سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں سے بی جے پی محض ایک ہی سیٹ حاصل کرسکی ہے، جبکہ دو سیٹوں پر اسے ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ 2014 کے لوک سبھا چناؤ کے بعد 30 انتخابات میں سے بی جے پی 20 سیٹوں پر ہار گئی ہے۔
کرناٹک کے تین لوک سبھا اور 2 اسمبلی حلقہ انتخابات پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ وہیں جے ڈی ایس- کانگریس اتحاد اپنا قلعہ بچانے میں کامیاب رہا۔ اتنا ہی نہیں اتحاد نے بی جے پی کے قدآور رہنما شری رام ملو کے گڑھ میں بھی جیت حاصل کر لی ہے۔ سال 2014 میں مودی حکومت کے آنے کے بعد سے پارٹی کو ضمنی انتخابات میں لگاتار ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
بیلاری، شموگا اور مانڈیا سیٹ پر نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے بیلاری، شموگا بی جے پی کے قبضہ میں تھی جبکہ منڈیا سیٹ جے ڈی ایس کے پاس تھی۔ منگل کے روز آئے نتائج میں بی ایس یدی یورپا کے بیٹی بیوائی راگھویندر یدی یورپا شموگا سیٹ سے جیت حاصل کر سکے ہیں۔
بیلاری لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے قدآور رہنما شری راملو رکن پارلیمنٹ تھے لیکن اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعد ہوئے ضمنی انتخاب میں ان کی بہن شانتا کو امیدوار بنایا گیا تھا، انہیں کانگریس امیدوار وی ایس اگرپا نے کراری شکست دی ہے۔ منڈیا لوک سبھا سے جے ڈی ایس امیدوار ایل آر سیورامے گوڈا نے جیت حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ 2014 کے لوک سبھا چناؤ کے بعد سے ابھی تک 30 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے اپنی جیتی ہوئی سیٹوں کو ایک ایک کر کے کھو دیں ہیں۔ نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی 282 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ جن 30 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے بی جے پی کے قبضہ میں 16 سیٹوں تھیں، اب محض 6 رہ گئی ہیں۔ یعنی پارٹی نے اپنی 10 سیٹیں گنوا دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی سیٹیں 282 میں سے گھٹ کر 272 رہ گئی ہیں۔
2018: 10 نشستوں پر ضمنی انتخابات
بلاری: بی جے پی کی سیٹ کانگریس نے چھین لی۔
شموگا: بی جے پی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
منڈیا: جے ڈی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
کیرانہ: بی جے پی کی سیٹ، آر ایل ڈی نے چھین لی۔
پالگھر: بی جے پی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
گوندیا بھنڈارا: بی جے پی کی سیٹ، این سی پی نے چھین لی۔
ناگالینڈ: این ڈی پی پی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
ارریہ: آر جے ڈی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی
پھول پور: بی جے پی کی سیٹ، سماجوادی پارٹی نے چھین لی۔
گورکھ پور: بی جے پی کی سیٹ، سماج وادی پارٹی نے چھین لی۔
الور: بی جے پی کی سیٹ، کانگریس نے چھین لی۔
اجمیر: بی جے پی کی سیٹ، کانگریس نے چھین لی۔
البیریا: ٹی ایم سی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
2017: 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات
گرداس پور: بی جے پی کی سیٹ، کانگریس نے چھین لی۔
امرتسر: کانگریس کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
سرینگر: پی ڈی پی سیٹ، نیشنل کانفرنس نے چھین لی۔
ملپورم: آئی ایم ایل سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
2016: 5 نشستوں میں ضمنی انتخابات
تورا این پی پی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
شہڈول: بی جے پی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
تمولوک: ٹی ایم سی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
کوچ بہار: ٹی ایم سی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
لکھیم پور: بی جے پی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
2015: 3 نشستوں میں ضمنی انتخابات
رتلام: بی جے پی کی سیٹ، کانگریس نے چھین لی۔
بن گاؤں: ٹی ٹی سی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
وارنگل- ٹی آر ایس کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
2014: 5 نشستوں میں ضمنی انتخابات
وڈودرا: بی جے پی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
بیڈ: بی جے پی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
مین پوری: ایس پی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
میڈک: ٹی آر ایس، پارٹی نے برقرار رکھی۔
کندھ مال: بی جے ڈی کی سیٹ، پارٹی نے برقرار رکھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Nov 2018, 8:09 PM