کرناٹک: یدی یورپا کابینہ میں توسیع، 17 اراکین اسمبلی بنے وزیر

یدی یورپا نے وزیر کے عہدے کی حلف برداری کے لئے 17 اراکین اسمبلی کے نام گورنر وجو بھائی والا کو تجویز کیے تھے، جنہوں نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک میں وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت کی کابینہ میں منگل کو توسیع کی گئی جس میں 17 نئے وزیر شامل کئے گئے ۔ یدی یورپا نے وزیر کے عہدے کی حلف برداری کے لئے 17 ا راکن اسمبلی کے نام گورنر وجو بھائی والا کو تجویز کیے تھے، جنہوں نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیر کے عہدے کا حلف لینے والے اراکین اسمبلی میں اشوتھ نارائن، کے ایس ایشورپا اور گووند ایم كارجول شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایچ ڈی کمار سوا می کی قیادت والی جنتا دل ( ایس) - کانگریس مخلوط حکومت اقلیت میں آنے سے گر گئی تھی ۔ اس کے بعد کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت تشکیل دی تھی ۔


بی ایس یدی یورپا نے 26 جولائی 2019 کو چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا ۔کابینہ میں توسیع سے پہلے یدی یورپا پیر کو مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی صدر امت شاہ سے ملنے دہلی پہنچے تھے ۔ شاہ کی منظوری ملنے کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ کی توسیع کا فیصلہ لیا ۔

یدی یورپا کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں ایک آزاد رکن اسمبلی ایچ ناگیش بھی شامل ہیں جنہیں کابینہ وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا ہے ۔ پچیس دن پرانی یدی یورپا کابینہ کی یہ پہلی توسیع ہے۔


کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں گووند ایم كارجول، ڈاکٹر سی این ایشوتھ نارائن، لکشمن سنگپا ساودي ، کے ایس يشورپا، آر اشوک، جگدیش شیٹار، بی شری رامولو، ایس سریش کمار، ویسومننا، سي ٹی روی ، باسوراج بوممي، کوٹہ سرینواس پجاری، جے سی مدھو سوامی ، سی سی پاٹل، ایچ ناگیش (آزاد ر رکن اسمبلی)، پربھو چوہان اور جولے ششی کلا شامل ہیں ۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، بی جے پی رکن پارلیمنٹ شوبھا ا كھارندلجے، بی جے پی کے سبھی اراکین اسمبلی، ڈی جی اور آئی جی پی نیلمنی ایم راجو اور کانگریس کے معطل رکن اسمبلی روشن بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔