کرناٹک اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ بومئی نے بی جے پی کی ہار قبول کر لی، کہا- ’لوک سبھا انتخابات میں کریں گے واپسی‘
بسوراج بومئی نے کہا کہ بی جے پی نتائج کا جائزہ لے گی اور لوک سبھا انتخابات میں واپسی کرے گی۔ پارٹی کو منظم کریں گے۔
بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج آج جاری کیے جا رہے ہیں۔ رجحانات میں بی جے پی کے پیچھے رہ جانے اور حتمی نتائج کا اعلان کیے جانے سے پہلے ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے ہار قبول کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرناٹک انتخابی نتائج میں نہیں نظر آئی عام آدمی پارٹی
انہوں نے کہا کہ وہ آگے کے انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے اور نتائج کو لے کر پیش قدمی کریں گے۔ بسوراج بومئی نے کہا کہ بی جے پی نتائج کا جائزہ لے گی اور لوک سبھا انتخابات میں واپسی کرے گی۔ پارٹی کو منظم کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال حتمی نتائج کا انتظار کریں گے۔
خیال رہے کہ بی جے پی ضرور ہار رہی ہے لیکن کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی ریاست کے ہاویری ضلع میں اپنی سیٹ شیگاؤں سے تقریباً 19000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ کانگریس کے پٹھان یاسر احمد خان دوسرے اور جے ڈی ایس کے ششی دھر یلیگر تیسرے نمبر پر ہیں۔ 2018 میں شیگاؤں سیٹ بی جے پی کی جیتی ہوئی 104 سیٹوں میں سے ایک تھی، اسے بومئی نے جیتا تھا۔ کانگریس کے سید عظیم پیر قادری دوسرے اور آزاد امیدوار سومنا عرف سوامی لنگ بیون مراد تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔