کرناٹک: یدی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ حامی نے کر لی خودکشی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے کی شناخت روی (35) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ چامراج نگر ضلع کے بومل پور گاؤں کا رہنے والا تھا۔

یدی یورپا، تصویر یو این  آئی
یدی یورپا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ ہوکر ان کے ایک حامی نے خود کشی کرلی ہے، جس پر وزیراعلی نے نوجوانوں کو اس طرح کے قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے کی شناخت روی (35) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ چامراج نگر ضلع کے بومل پور گاؤں کا رہنے والا تھا۔

یدی یورپا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بہت سے اتار چڑھاؤ آنا معمول کی بات ہے اور نوجوانوں کو ایسے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’یہ صحیح قدم نہیں ہے اور میں روی کی خود کشی پر کافی غمزدہ ہوں۔ میں اس کے اس طرح کی لگاؤ سے حیرت زدہ ہوں، لیکن اس طرح کے قدم کی تعریف نہیں کرنا چاہتا‘‘۔ انہوں نے کنڑ زبان میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’اگر کسی خاندان کو اس طرح کے دکھ کا سامنا کرنا پڑے تو، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا‘‘۔


پولیس نے بتایا کہ روی دہاڑی مزدور تھا اور اس نے یدی یورپا کے استعفی کی ویڈیو دیکھ کر گاؤں کے ایک اور نوجوان گروسوامی سے کہا تھا کہ یدی یورپا کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اس بات سے وہ ساری رات پریشان رہا اور صبح کینٹین میں جاکر خودکشی کرلی۔ روی کو یدی یورپا کے ساتھ 2017 کے ضمنی انتخابات میں دیکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد چامراج نگر ضلع کے بی جے پی کارکنان نے روی کے گھر کا دورہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔