بنگال میں 6 ریلیوں سے خطاب کریں گے کنہیا کمار
کنہیا کمار بارکپور لوک سبھا حلقے میں سی پی ایم کے امیدوار گارگی چٹرجی کی حمایت میں 4 مئی کو ریلی سے خطاب کریں گے اور اسی دن مشرقی مدنی پور کے تملوک اور پانکسوڑہ میں بھی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
کولکاتا: نوجوان کمیونسٹ رہنما کنہیا کمار مغربی بنگال میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ کنہیا کمار سی پی آئی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر ہیں۔ کنہیا کمار بیگوسرائے سے امیدوار ہیں جنہوں نے اپنے انتخابی اخراجات 70 لاکھ روپے آن لائن چندہ سے جمع کیے تھے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مطابق کنہیا کمار بنگال میں کم سے کم 6 ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ بارکپور لوک سبھا حلقے میں سی پی ایم کے امیدوار گارگی چٹرجی کی حمایت میں 4 مئی کو ریلی سے خطاب کریں گے۔ اسی دن مشرقی مدنی پور کے تملوک اور پانکسوڑہ میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔5مئی کو جھاڑ گرام، مدنی پور اور داس پور میں ریلی سے خطاب کریں گے اور رات میں کولکاتا واپس آجائیں گے اور 6 مئی کو وہاں سے روانہ ہوجائیں گے۔
سی پی آئی کے مطابق 7 ویں مرحلے سے قبل کئی حلقوں میں کنہیا کمار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ چند مہینے قبل ہی کنہیا کمار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کی تھی اور ممتا بنرجی اور مودی دونوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں رہنما ملک کو ہندو مسلم کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔