سبريمالا: مندر میں گھسنے والی كنَك دُرگا کو سسرال والوں نے گھر سے نکالا

سبريمالا مندر میں داخل ہونے والی 39 سالہ كنك دُرگا کو سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ‘ون اسٹاپ سینٹر’ میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سینکڑوں سال کی روایت کو توڑ کر سبريمالا مندر میں داخل ہونے والی 39 سال کی كنك دُرگا کو اب ان کے سسرال والوں نے گھر سے باہر نکال دیا ہے، مندر میں درشن کرنے سے ناراض كنك دُرگا کی ساس نے حال ہی میں اس کی پٹائی بھی کی تھی، جس کے بعد كنك دُرگا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جب وہ اسپتال سے چھٹی پاکر اپنے سسرال پہنچی تو سسرال والوں نے انہیں گھر میں گھسنے نہیں دیا اور باہر کا راستہ دکھا دیا۔ ایسے میں كنك دُرگا کو ایک ادارے کی جانب سے ایک شیلٹر ہوم میں بھیجا گیا ہے۔

ایک پولس افسر نے بتایا کہ 39 سالہ كنك دُرگا نے مقامی عدالت میں گھریلو تشدد قانون کے تحت ایک پٹیشن بھی دائر کی ہے، اس پیٹسن میں کہا گیا کہ اسے اپنے شوہر کے گھر میں رہنے کا حق ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج ہی كنك دُرگا كوجھی كوڈ اسپتال سے علاج کے بعد چھٹی ہونے پر اپنے شوہر کے گھر پہنچیں تو وہاں ان کے گھر کے باہر تالا لگا ہوا تھا۔

پولس کی اطلاع کے مطابق كنك دُرگا کے شوہر اور ان کے اہل خانہ کرایہ کے ایک گھر میں رہنے چلے گئے ہیں، جس کے بعد مجبوراً كنك دُرگا کو 'ون اسٹاپ سینٹر' یعنی شیلٹر ہوم میں پناہ لینی پڑی۔

بتا دیں کہ سبريمالا مندر میں روایتی طور پر 10-50 سال کی عورتوں کو مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی لیکن سپریم کورٹ نے طویل سماعت کے بعد 28 ستمبر کو تمام عمر کی عورتوں کو داخلہ دیئے جانے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، اس کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے 40 سال کی دو خواتین بندو اور كنك دُرگا نے 2 جنوری کی صبح مندر میں داخل ہوئیں اور بھگوان ایپا کے درشن کیے، دونوں خواتین کے مندر میں داخل ہونے کے ایک دن بعد 3 جنوری 2019 یعنی جمعرات کے روز کیرالا میں پرتشدد واقعات اور مظاہرے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔