یہ وقت عوام کو راحت دینے کا ہے مہنگائی کی مار دینا کا نہیں: کمل ناتھ

ایک جانب خام تیل سستا ہورہا ہے وہیں دوسری طرف پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس کے سینئر لیڈر ومدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا بحران میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کی دوہری مار تھوپی جارہی ہے۔

کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا،”کورونا وبا کے اس بحرانی دور میں عوام کو پٹرول ڈیزل پر لگنے والے ٹیکس میں کمی کر کے راحت دینے کا وقت ہے،لیکن اس مشکل دور میں بھی عوام کو مہنگائی کی دوہری مار سے دوچار کیا جارہا ہے۔


انہوں نے کہا،ایک جانب خام تیل سستا ہورہا ہے وہیں دوسری طرف پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پہلے مرکزی حکومت نے عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے پٹرول ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر خود کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا۔وہیں اب مدھیہ پردیش کی حکومت نے تیلوں پر 1-1 روپے کا اضافی ٹیکس بڑھا کر عوام کو مہنگائی کی ا?گ میں جھونکنے کاکام کیا ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں پٹرول پر 33 فیصد ویٹ، 1 فیصد سینس اور 3.5 روپے اضافی ٹیکس لگ رہا تھا۔ وہیں، ڈیزل پر 23 فیصد ویٹ، 1 فیصد سینس اور 2 روپے اضافی ٹیکس تھا۔ اضافی ٹیکس میں اس اضافیسے اب پٹرول اور ڈیزل میں اب تک کا سب سے زیادہ ٹیکس لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔