ایم پی: کمل ناتھ حکومت کا اہم فیصلہ، اب الیکشن ڈیوٹی نہیں کریں گے ٹیچر

لوک سبھا انتخابات سے پہلے مدھیہ پردیش کے اساتذہ کے لئے خوش خبری ہے، کمل ناتھ حکومت نے ٹیچروں کو انتخابی ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھنے کا حکم دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت نے بچوں کی تعلیم بلا ناغہ چلتی رہے اس کو یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے اساتذہ کو مستثنی ٰ رکھنے کا حکم دیا ہے۔

غورطلب ہے کہ حال ہی میں مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات اختتام پزیر ہوئے ہیں اور کچھ مہینوں بعد لوک سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ انتخابی عمل کو طے شدہ مدت میں ختم کرنے کے لئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔ اساتذہ کے انتخابی کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے اکثر اسکولوں کا تعلیم نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کا خمیازہ بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ اساتذ ہ کے مصروف رہنے کی وجہ سے کلاسیز میں اکثر نساب بھی مکمل نہیں ہو پاتا اور اس سب کا اثر بچوں کے نتائج پر پڑتا ہے۔ اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست کے تعلیمی مرکز نے اساتذہ کو انتخابی ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھوپال ضلع میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں تقریباً 2 ہزار سے زیادہ اساتذہ لگے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہو گئی ہے۔ ضلع تعلیمی افسران کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو فوری طور پر انتخابی کاموں سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔

حالانکہ افسران کا کہنا ہے کہ انتخابی کاموں کو کرنے کے لئے کثیر تعداد میں ملازمین موجود نہیں ہیں لہذا اساتذہ کو ڈیوٹی پر لگایا جاتا ہے۔ نیز اساتذہ کو اسکولوں کے آس پاس ہی کے مراکز میں ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے تاکہ وہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔