جرائم پیشہ افراد نے پنجاب حکومت کو دیا کھلا چیلنج! تازہ گینگ وار میں کبڈی ٹورنامنٹ کلب کے پردھان کی موت

پنجابی یونیورسٹی کے پیچھے پٹرول پمپ کے پاس دیر رات دو گروپوں میں گولی باری ہو گئی، جس میں دھرمیندر سنگھ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، قتل کی پوری واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی۔

دھرمیندر سنگھ، تصویر شوشل میڈیا
دھرمیندر سنگھ، تصویر شوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پنجاب میں حکومت بدلتے ہی جرائم پیشوں کے حوصلے بلند ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پنجاب میں گینگ وار کے واقعات لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ اب پٹیالہ ضلع سے کبڈی ٹورنامنٹ کلب کے پردھان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق منگل کی دیر شب کبڈی ٹورنامنٹ کلب پردھان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مہلوک کی شناخت گاؤں کلا باشندہ دھرمیندر سنگھ کی شکل میں ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پنجابی یونیورسٹی کے پیچھے پٹرول پمپ کے پاس دیر رات دو گروپوں میں گولی باری ہو گئی، جس میں دھرمیندر سنگھ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، قتل کی پوری واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی۔ ویڈیو میں نقاب پوش دھرمیندر پر گولیاں چلاتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دھرمیندر سنگھ ہر سال گاؤں میں کبڈی ٹورنامنٹ کرواتا تھا اور کبڈی ٹورنامنٹ کلب کا پردھان تھا۔ اس پر کئی گولیاں برسائی گئی تھیں۔ واردات کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔