دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

کے کویتا نے راؤز ایونیو کی خصوصی عدالت کو بتایا کہ یہ سی بی آئی کی تحویل نہیں بلکہ بی جے پی کی تحویل ہے۔ وہ دو سال سے بار بار پوچھ رہے ہیں، نیا کچھ بھی نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عدالت میں پیشی کے وقت کے کویتا / تصویر : آئی اے این ایس</p></div>

عدالت میں پیشی کے وقت کے کویتا / تصویر : آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی بی آئی کیس میں 23 اپریل تک جیل بھیج دیا۔ ای ڈی کے معاملے میں بھی ان کی تحویل 23 اپریل تک ہے۔

کے کویتا نے راؤز ایونیو کی خصوصی عدالت کو بتایا کہ یہ سی بی آئی کی تحویل نہیں بلکہ بی جے پی کی تحویل ہے۔ وہ دو سال سے بار بار پوچھ رہے ہیں، نیا کچھ بھی نہیں ہے۔ سی بی آئی نے کویتا کو 11 اپریل کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ اگلے روز انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی نے گواہوں کے بیانات، واٹس ایپ چیٹس اور زمین سے متعلق مالیاتی لین دین کے دستاویزات کی بنیاد پر پانچ دن کی تحویل مانگی تھی۔


بی آر ایس کی ممبر اسمبلی کے کویتا کو شراب پالیسی بدعنوانی کے ملزم وجے نائر اور دیگر کے ذریعے عآپ کو 100 کروڑ روپے ادا کرنے میں انہیں کلیدی سازشی سمجھا جاتا ہے۔ عدالت میں پیشی کے وقت عدالت نے کہا تھا کہ تفتیشی ایجنسی اپنے ثبوت و ریکارڈ سے یہ ظاہر کرنے میں کامیاب رہی ہے کہ کیس میں بڑی سازش کا پردہ فاش کرنے کے لیے اب تک جمع کیے گئے شواہد اور گواہوں کا سامنا کرنے کے لیے تحویل میں پوچھ گچھ ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔