جسٹس بوبڈے آج 47 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیں گے

جسٹس بوبڈے 17 مہینے تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز رہیں گے اور23 پریل 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سپریم کورٹ کےسب سے سینئر جسٹس شرد اروند بوبڈے آج ملک کے 47ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے صدر رام ناتھ کووند راشٹرپتی بھون کے تاریخی دربار ہال میں حلف کی تقریب میں جسٹس بوبدے کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔

63 سالہ جسٹس بوبڈے سبکدوش جج چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی جگہ لیں گے جو آج ریٹائر ہوگئے جسٹس بوبڈے 17 مہینے تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز رہیں گے اور23 پریل 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔ ان کا تعلق مہاراشٹر کے وکیل خاندان سے ہے۔ ان کے والد اروند شری نواس بوبڈے بھی مشہور وکیل تھے 24 اپریل 1956 کو مہاراشٹر کے ناگپور میں پیدا ہونے والے جسٹس بوبڈے نے ناگپور یونیورسٹی سے آرٹ اورقانون میں گریجویشن کیا تھا۔ سال 1978 میں مہاراشٹر بار کونسل میں انہوں نے بطور وکیل اپنا رجسٹرڈ کرایا۔ بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں 21 سال تک اپنی خدمات انجام دینے والے جسٹس بوبڈے سال 1998 میں سینئر وکیل بن گئے وہ 29 مارچ 2000 میں بامبے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جسٹس مقررکئے گئے۔ وہ 16 اکتوبر 2012 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنائے گئے، تقریبا چھ ماہ کے اندر ہی انہیں 12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کے جسٹس کے طورپر عہدہ سنبھالا۔


جسٹس بوبڈے نے کئی تاریخی فیصلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں اجودھیا کے متنازعہ مقام پر رام مندر بنانے کا راستہ صاف کرنے والی آئینی بنچ کے بھی وہ رکن رہے ہیں۔ وہ رازداری کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں اگست 2017 میں فیصلے دینےو الی 9 رکنی آئینی بنچ کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس بنچ کی صدارت اس وقت کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔