بہار: ارریہ میں صحافی کا برسرعام گولی مار کر قتل، اہل خانہ میں دہشت کا ماحول

جمعہ کی صبح رانی گنج کے پریم نگر واقع رہائش سے صحافی ومل کمار کو جرائم پیشوں نے گھر سے بلایا، جیسے ہی وہ دروازہ کھول کر باہر نکلنے والے تھے، جرائم پیشوں نے انھیں گولی مار دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بہار کے ارریہ ضلع واقع رانی گنج علاقے میں بے خوف بدمعاشوں نے جمعہ کے روز ایک روزنامہ کے صحافی ومل کمار کا گولی مار کر قتل کر دیا اور بلاخوف انداز میں وہاں سے چلتے بنے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح رانی گنج کے پریم نگر واقع رہائش سے صحافی ومل کمار کو جرائم پیشوں نے بلایا۔ جیسے ہی وہ دروازہ کھول کر باہر نکلنے والے تھے، ویسے ہی جرائم پیشوں نے انھیں گولی مار دی۔ گولی لگنے سے ان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے طمابق جرائم پیشوں کی تعداد چار سے پانچ تھی جو بائک پر سوار ہو کر آئے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال قبل ومل کے بڑے بھائی کا قتل بھی جرائم پیشوں نے کیا تھا۔ اس معاملے میں ومل اہم گواہ تھے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گواہ ہونے کی وجہ سے ہی بدمعاشوں نے انھیں نشانہ بنایا ہو۔


پولیس نے ومل کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا ہے اور پورے معاملے کی سبھی زاویے سے جانچ شروع کر دی ہے۔ ومل کمار کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔ واقعہ کے بعد سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ اس واقعہ سے صحافیوں میں بھی زبردست غم و غصہ کا ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔