سنگھو بارڈر تشدد میں بی جے پی کا تعلق ہونے کا دعوی کرنے والا صحافی مندیپ گرفتار

صحافی مندیپ پونیا وہ ہیں جنھوں نے سنگھو بارڈر تشدد میں بی جے پی کا تعلق ہونے کا دعوی کیا تھا، سنگھو بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں پر کچھ لوگوں نے مقامی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پتھر بازی کی تھی۔

تصویر فیس بک
تصویر فیس بک
user

قومی آواز بیورو

دہلی پولیس نے آزاد صحافی مندیپ پونیا کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہلی پولیس نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق مندیپ پنیا کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور سنگھو بارڈر پر پولیس کو فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ صحافی مندیپ پنیا وہی ہے جس نے سنگھو بارڈر پر کسانوں کے خلاف تشدد کا ارتکاب کرنے والے لوگوں کا بی جے پی سے تعلق ہونے کا دعوی کیا تھا۔ حال ہی میں، کچھ لوگوں نے سنگھو بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے کسانوں پر پتھراؤ کیا تھا اور مبینہ طور پر مقامی ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ یہ لوگ کسانوں کو سنگھو بارڈر سے جانے کے لئے کہہ رہے تھے۔ اس کے بعد کسان اور ہنگامہ کرنے والے لوگ کا آپس میں تصادم ہو گیا جس میں پتھراؤ اور جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔


اس واقعے میں ایک ایس ایچ او بھی تلوار سے زخمی ہوگیا تھا۔ اس واقعے کے بعد صحافی مندیپ پونیا نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ جو لوگ مقامی ہونے کا دعویٰ کرکے کسانوں پر حملہ کر رہے تھے وہ در اصل مقامی نہیں تھے بلکہ بی جے پی کارکنان تھے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے صحافی مندیپ پونیا کی گرفتاری پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "کسانوں کی تحریک کو کور کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ کئی جگہوں پر انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں کی آواز کو کچلنا چاہتی ہے، لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جتنا دباؤ گے اس سے زیادہ آوازیں آپ کے ظلم کے خلاف اٹھیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔