بی جے پی کے اقتدار میں صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’آسام، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں سچی صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اورتماشہ کرنے والوں کو تحفظ مل رہا ہے‘‘
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز آسام کے صحافی پیراگ بھویاں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو براہ ہدفت تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والی صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’بی جے پی لیڈروں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے آسام کے صحافی پراگ بھویاں کو مشکوک حالات میں قتل کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ آسام، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں سچی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے اورتماشہ کرنے والوں کو تحفظ مل رہا ہے۔
کانگریس لیڈر نے دو دن پہلے صحافیوں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے نے کہا ’’اتر پردیش کے صحافی ونے تیواری کو بی جے پی کے غنڈوں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ اگر حقوق کا معاملہ چل نکلا ہے تو پھر یہ پوچھ لیا جائے کہ کچھ چنید صحافیوں کے لئے حقوق یاد آئیں گے یا ونے تیواری جیسے متاثرین کے لئے بھی‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔