زمین کے بدلے نوکری معاملہ: ای ڈی نے لالو یادو کے قریبی ساتھی اور تاجر امت کاتیال کو کیا گرفتار

زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں لالو یادو کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ای ڈی نے لالو یادو خاندان کے مبینہ ساتھی امیت کاتیال کو گرفتار کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں لالو یادو کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ای ڈی نے لالو یادو خاندان کے مبینہ ساتھی امیت کاتیال کو گرفتار کر لیا ہے۔ کاتیال اور اے کے انفو سسٹمز اراضی گھوٹالے میں ای ڈی اور سی بی آئی کے زیر تفتیش ہیں۔

سی بی آئی نے سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف ملازمت کے عوض زمین معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ نوکری کے لیے زمین کے معاملے میں ای ڈی نے الزام لگایا تھا کہ جرم کی کل آمدنی 600 کروڑ روپے تھی۔


اے کے انفو سسٹم کا دفتر لالو یادو خاندان کی این ایف سی (نیو فرینڈز کالونی دہلی) میں واقع رہائش گاہ سے چل رہا ہے۔ ای ڈی نے مارچ میں ایک بیان میں کہا تھا، "اس پراپرٹی کو کاغذ پر میسرز اے بی ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز اے کے انفو سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفتر کے طور پر قرار دیا گیا ہے لیکن اسے صرف تیجسوی پرساد کے ذریعہ رہائشی کمپلیکس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔