جیو پلیٹ فارم: 11 ہفتوں میں 12ویں سرمایہ کاری، انٹیل نے لگائے 1894.50 کروڑ روپے

جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا سلسلہ لاک ڈاؤن کے دوران 22 اپریل کو سوشل میڈیا کی معروف کمپنی فیس بک کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ایشیاء کے سب سے امیر ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں انٹیل کارپوریشن کی سرمایہ کار یونٹ انٹیل کیپٹل نے جمعہ کے روز 0.39 فیصد ایکویٹی میں 1894.50 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ جیو پلیٹ فارم میں 11 ہفتوں میں یہ 12 ویں سرمایہ کاری کی ایکویٹی کی تجویز ہے۔ کمپنی میں 25.09 فیصد ایکویٹی کے لئے 117588.45 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

انٹیل کیپٹل نے جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری 4.91 لاکھ کروڑ روپے کی ایکویٹی ویلیوایشن اور 5.16 لاکھ کروڑ روپے کی انٹرپرائز پر ہوئی ہے۔ جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا سلسلہ لاک ڈاؤن کے دوران 22 اپریل کو سوشل میڈیا کی معروف کمپنی فیس بک کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فیس بک نے 9.99 فیصد ایکویٹی کے لئے 43573.62 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔