صارفین کو جھٹکا دینے کی تیاری میں جیو اور ایئرٹیل! مہنگے ہو سکتے ہیں ریچارج پلان
ٹیلی کام آپریٹر جیو اور ائیرٹیل نے اپنی 5 جی سروس کو رول آؤٹ (متعارف) کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے صارفین کی جیبوں پر کچھ مزید بوجھ پڑ سکتا ہے
نئی دہلی: ٹیلی کام آپریٹر جیو اور ائیرٹیل نے اپنی 5 جی سروس کو رول آؤٹ (متعارف) کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے صارفین کی جیبوں پر کچھ مزید بوجھ پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ اس رول آؤٹ کے بعد کمپنیوں نے اپنی سروس کی قیمتوں میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اپنے ریچارج پلان کی قیمتیں ضرور بڑھا دی ہیں۔
ائیرٹیل کی بات کریں تو کمپنی نے اپنے منیمم ریچارج پلان کی قیمت بڑھائی تھی لیکن پورے لائن اَپ میں بدلاؤ نہیں کیا تھا۔ ان کمپنیوں نے اپنے ریچارج پلان کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی ہے۔ خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کمپنیاں اپنی سروس کو 5 سے 10 فیصد مہنگی کر سکتی ہیں، جس کی اہم وجہ 5 جی سروس کا رول آؤٹ ہے۔
اکنامک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق جیو اور ائیرٹیل 5 جی کنیکٹویٹی کے لیے الگ الگ پلان پر غور کر رہے ہیں۔ اس پلان کی قیمت ریگولر 4 جی ریچارج پلان کے مقابلے 5 سے 10فیصد زیادہ ہوگی۔ جیو اور ائیرٹیل اپنے 5 جی پلانس کو 2024 کی دوسری شش ماہی میں لانچ کر سکتے ہیں۔
کمپنیاں ریچارج پلان کی قیمت بڑھا کر اپنے اے آر پی یو (ایوریج روینیو پر یوزر) کو بڑھانا چاہتی ہیں، جس سے انویسٹمنٹ کو ریکور کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ کمپنیاں اسٹینڈرڈ 4 جی پلانس کے مقابلے 30 فیصد زیادہ ڈیٹا دیں گی۔ عام طور پر کمپنیاں 1.5 جی بی اور 3 جی بی یومیہ ڈیٹا پلانس آفر کرتی ہیں۔ چونکہ 5 جی سروس پر صارفین کو زیادہ اسپیڈ فراہم کرے گی، تو یقینی طور پران کی کھپت بھی بڑھے گی۔ کمپنی موجودہ 4 جی پلانس کی قیمت میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔
دونوں ہی ٹیلی کام آپریٹرس نے ابھی تک اس سروس کو مونیٹائز نہیں کیا ہے۔ دونوں ہی اسے تحفتاً آفر کر رہے ہیں۔ یعنی نئے پلانس کے بعد آپ کو 5 جی ڈیٹا کے لیے پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ ابھی اَن لمیٹیڈ 5 جی ڈیٹا یوزرس کو یہ فری میں مل رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔