جھارکھنڈ میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری

ووٹوں کی گنتی کے لئے کل 1478 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ ہٹیا اسمبلی حلقے میں ووٹوں کی گنتی کے لئے سب سے کم 14 ٹیبل جبکہ سرائے کیلا سیٹ کے لئے سب سے زیادہ 26 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

رانچی: جھارکھنڈ میں اسمبلی کی کل 81 سیٹوں کے لئے آج سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔ ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سبھی ضلع ہیڈکوارٹروں میں کل 82 ہال میں آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے کل 1478 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ ہٹیا اسمبلی حلقے میں ووٹوں کی گنتی کے لئے سب سے کم 14 ٹیبل جبکہ سرائے کیلا سیٹ کے لئے سب سے زیادہ 26 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔

پہلے سروس کی گنتی ہوگی اور اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ووٹوں کی گنتی کی جائےگی۔ گنتی شروع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد نو بجے سے رجحان آنے شروع ہوجائیں گے۔ دوپہر ایک بجے پہلا اور شام سات بجے آخری نتیجہ آنے کی امید ہے۔چا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Dec 2019, 10:09 AM