جھارکھنڈ: جمشید پور واقع ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں زوردار دھماکہ، 2 مزدور زخمی

حادثہ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا، دھماکہ آئی ایم ایم ایم کوک پلانٹ کے بیٹری نمبر 6 اور 7 میں ہوا جس میں دو ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

جھارکھنڈ واقع جمشید پور میں ٹاٹا اسٹیل پلانٹ کے اندر زور دار دھماکہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پلانٹ میں آگ لگنے اور گیس رساؤ ہونے کے بعد ملازمین کو فوراً وہاں سے باہر نکالا گیا۔ آگ اس قدر تیز تھی کہ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو بلایا پڑا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ دھماکہ آئی ایم ایم ایم کوک پلانٹ کے بیٹری نمبر 6 اور 7 میں ہوا جس میں دو ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ اس دھماکہ سے ہوئے مالی نقصان کے بارے میں بھی کوئی اندازہ ہنوز نہیں لگایا جا سکا ہے۔ موقع پر بڑی تعداد میں دمکل کی گاڑیاں، محکمہ صحت کی گاڑیاں اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔