جھارکھنڈ: بوکارو گومو روٹ پر مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اترے، کئی ٹرینوں کی آمد و ر فت متاثر

بوکارو اسٹیل پلانٹ کے بلبھ گڑھ جا رہی اس مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اترنے کے بعد نصف درجن سے زیادہ گاڑیاں رکاوٹ کی شکار۔ وارانسی سے رانچی جانے والی وندے بھارت ٹرین چندرپورا ریلوے اسٹیشن پر روکی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>بے پٹری ہوئی ٹرین (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بے پٹری ہوئی ٹرین (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

 ملک میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے معاملے دن بہ دن بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اب جھارکھنڈ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ریاست کے تُپکڈیہہ ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک مال گاڑی ڈی ریل ہوگئی۔ بوکارو اسٹیل پلانٹ کے بلبھ گڑھ جا رہی اس مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اترنے کی خبر ہے۔ اس حادثہ کے بعد نصف درجن سے زیادہ گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ۔ بوکارو گومو ریلوے روٹ پر بھی ریل کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ وارانسی سے رانچی جانے والی وندے بھارت ٹرین کو چندرپورا ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی آدرا ڈویژن کے ریلوے افسر فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوع پر راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔ واقعہ کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق سبھی لوکل ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں جبکہ مین لائن پر میل ایکسپریس کی آمد و رفت میں تبدیلی اور کچھ احتیاط کی وجہ سے 3 سے 4 منٹ کی تاخیر ہو رہی ہے۔ حالات ابھی معمول پر ہیں۔


مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کے بعد جن ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی وہ اس طرح ہیں:

  • وارانسی رانچی وندے بھارت اکسپریس چندرپور میں روکی گئی۔

  • رانچی-بھاگلپور ونانچل ایکسپریس کو رادھا گاؤں اسٹیشن پر روکا گیا۔

  • ہٹیا-پٹنہ اکسپریس جھالیدا میں روکی گئی۔

  • رانچی-دھنباد انٹر سٹی بوکارو اسٹیشن کے آؤٹر میں روکی گئی۔

  • رانچی-دمکا ایکسپریس بوکارو ریلوے اسٹیشن پر روکی گئی۔

  • رانچی-گڈا انٹر سٹی ایکسپریس، ٹاٹا امرتسر ایکسپریس روکی گئی۔

  • پاٹلی پُتر ایکسپریس، رانچی کامکھیا ایکسپریس روکی گئی۔

  • گڈا-رانچی انٹر سٹی ایکسپریس آنند وِہار رانچی سمپرک کرانتی ایکسپریس روکی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔