جھارکھنڈ: لاتیہار میں اسکول میں ٹنکی کا پانی پینے سے 20 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے تحت چندوا کے ڈورو گاؤں میں واقع سرکاری پرائمری اسکول میں ہفتہ کو ٹنکی کا پانی پینے سے 20 بچے بیمار ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لاتیہار: جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے تحت چندوا کے ڈورو گاؤں میں واقع سرکاری پرائمری اسکول میں ہفتہ کو ٹنکی کا پانی پینے سے 20 بچے بیمار ہو گئے۔ بچے قے، اسہال اور پیٹ کے درد میں مبتلا ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے چندوا میں واقع صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی چھت پر موجود ٹنکی میں جمع پانی نلکے کے ذریعے اسکول پہنچتا ہے۔ ہفتہ کو کئی بچوں نے نل کا پانی پیا اور اس کے بعد انہوں نے قے اور اسہال کی شکایت کی۔ اسکول ٹیچر شیو شنکر منڈا نے فوری طور پر قریبی صحت مرکز کو اطلاع دی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم اسکول پہنچ گئی۔ تمام بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے چندوا میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔


اسپتال کے ڈاکٹر ترون جوش کے مطابق 20 بچے زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین اور رشتہ دار بھی اسپتال پہنچ گئے۔

واقعے کے بعد اسکول کے پانی کی ٹنکی کا معائنہ کیا گیا۔ شبہ ہے کہ کسی نے ٹنکی میں کوئی مشکوک چیز ڈالی ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔