شیخ حسینہ کو پناہ دی اور بات کرتے ہیں بنگلہ دیشی دراندازوں کی: ہیمنت سورین

وزیر داخلہ کے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی سورین نے سوال کیا کہ جھارکھنڈ میں پیدا ہونے والی بجلی مرکزی حکومت بنگلہ دیش کو کیوں دیتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی درجہ حرارت بلند ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا اور اس پر بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا الزام لگایا۔ گڑھوا اسمبلی سیٹ کے رانکا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کارگزار صدر نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں  کا بنگلہ دیش کے بارے میں ’دوہرا معیار‘ ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ’’مرکز نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد ہندوستان میں پناہ لینے کی اجازت کیوں دی؟ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ کوئی اندرونی معاہدہ کیا ہوا ہے؟ میں آپ یعنی مرکز  سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے شیخ حسینہ کے ہیلی کاپٹر کو یہاں اترنے کی اجازت کیوں دی؟ آپ نے انہیں کس بنیاد پر پناہ دی ہے؟‘‘


وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے تبصرے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے رانچی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں، جس میں جے ایم ایم کی قیادت والی سورین حکومت پر بنگلہ دیشی دراندازوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جھارکھنڈ میں قبائلی آبادی کم ہو رہی ہے۔

امت شاہ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ جھارکھنڈ میں دراندازوں سے زمین واپس لینے اور انہیں بے دخل کرنے کے لیے سخت قانون بنائیں گے۔ وزیر داخلہ کے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی  سورین نے سوال کیا کہ جھارکھنڈ میں پیدا ہونے والی بجلی مرکزی حکومت بنگلہ دیش کو کیوں دیتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔