جے ای ای-نیٹ امتحانات: طلبا پر دباؤ کیوں ڈال رہی ہے مرکزی حکومت؟ راہل کا سوال
ایک ویڈیو جاری کر کے راہل گاندھی نے طلبا کے حق میں آواز اتھائی اور مرکزی حکومت پر حملہ بولا، انہوں نے کہا کہ حکومت نااہل ہے اور اسے طلبا پر دباؤ کیوں کر ڈالنا چاہئے؟
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جی ای ای اور این ای ای ٹی (نیٹ) کے امتحانات کرانے کے حکومت کے فیصلہ پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھائے ہیں۔ ویڈیو جاری کر کے راہل گاندھی نے طلبا کے حق میں آواز اتھائی اور مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آپ کل کے مستقبل ہیں، صاف نظر آ رہا ہے کہ مرکزی حکومت نااہل ہے، ایسے حالات میں حکومت کو آپ پر دباؤ کیوں کر ڈالنا چاہئے!
ویڈیو کا آغاز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’بھائیو اور بہنو، نمسکار! آپ لوگ اس ملک کا مستقبل ہیں۔ آپ طالب علم ہیں اور آپ اس ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ہر کوئی سمجھ رہا ہے کہ گزشتہ تین چار مہینوں سے کیا ہو رہا ہے۔ ہر کسی کو یہ معلوم ہے کہ کورونا کو کس طرح ہینڈل کیا جا رہا ہے اور کورونا سے ہونے والی تباہی کا سبب کیا ہے! اس کا اثر معیشت پر پڑا ہے اور ملک کو یہ تکلیف برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’میں ایک چیز سمجھ پانے سے قاصر ہوں کہ آپ لوگ کس طرح ان حالات کے ذمہ دار ہیں اور یہ تکلیف آپ پر کیوں مسلط کی جا رہی ہے۔ مجھے واضح طور پر یہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نااہل ہے، تو حکومت کو آپ کے اوپر دباؤ کیوں ڈالنا چاہئے؟
راہل نے مزید کہا، ’’یہ ضروری ہے کہ حکومت طلبا کی بات سنے۔ امتحان پر تبادلہ خیال کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جانا چاہئے۔ حکومت کو میرا پیغام یہ ہے کہ آپ طلبا کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، آپ کو ان کی بات سننی ہوگی۔ برائے مہربانی ان کی بات سنیں اور اس مسئلہ کا کوئی مناسب حل تلاش کریں۔ شکریہ‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Aug 2020, 3:40 PM