JEE-NEET امتحان: چھتیس گڑھ کے طلبا کو وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے سنائی خوشخبری!

وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ JEE-NEET امیدواروں کو ان کے امتحانی مراکز پر پہنچانے اور ان کی واپسی کے لئے مفت نقل و حمل کا بندوبست کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

رائے پور: جے ای ای اور نیٹ امتحان کو ملتوی کرانے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں، خصوصاً کانگریس کا مظاہرہ جاری ہے۔ لیکن مرکزی حکومت کسی بھی حال میں اس امتحان کو ٹالنے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی ہے۔ ایسے ماحول میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اپنی ریاست کے جے ای ای-نیٹ امیدواروں کے لیے ایک خوشخبری سنائی ہے۔ انھوں نے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جے ای ای اور نیٹ (JEE-NEET) امیدواروں کو ان کے امتحانی مراکز پر لانے اور ان کی واپسی کے لئے مفت نقل و حمل کا بندوبست کریں۔

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد کی ضرورت کے مطابق بسوں ، منی بسوں ، جیپوں جیسی گاڑیاں کا انتظام یقینی بنائیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس (ڈی ٹی او) کو اس سلسلے میں کوآرڈی نیشن کی ہدایت دی گئی ہے۔


کلکٹروں کو جاری کردہ ہدایات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بس سروس نہیں چلائی جارہی ہے۔ اسی وجہ سے بس آپریٹرز کا فوری بندوبست کیا جائے۔ان کے ایک سرپرست کو بھی امتحان میں شرکت کرنے والی طالبات کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ سفر مفت ہوگی اور اس کے لئے کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ ریاست میں اس امتحان میں تقریبا 13 ہزار 500 امیدوار شرکت کریں گے۔ ریاست میں اس امتحان کے لئے پانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔