جونپور: کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار معطل

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے بتایا کہ ضلع میں کھٹہن کے گاؤں فیروزپور میں دو پڑوسیوں کے درمیان زمینی تنازع کے سلسلے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

اتر پردیش پولیس
اتر پردیش پولیس
user

یو این آئی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں کھٹہن تھانے کے انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے آج یہاں بتایا کہ ضلع میں کھٹہن کے گاؤں فیروزپور میں دو پڑوسیوں کے درمیان زمینی تنازع کے سلسلے میں اتوار کو پیش آئے حادثے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

موقع واردات پر آئے وارانسی کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے سنگھ مینا نے سردست مقامی پولیس کی لاپرواہی دیکھی تو انہوں نے سپر نٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت دی کہ یہاں کے انچارج انسپکٹر، حلقہ کے داروغہ اور کوبرا کے دو سپاہیوں کو معطل کیا جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر ایس پی نے انچارج انسپکٹر کھٹہن جگدیش کشواہا، حلقے کے داروغہ سب انسپکٹر دوارکا پرساد یادو و کوبرا موبائل کے دو کانسٹیبل ترگن کمار اور دیپک کمار کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ زمینی تنازع میں ہوئے پرتشدد واقعہ میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔