جونپور: بیٹیوں کی عصمت دری کے الزام میں خونی رشتہ کو تار تار کرنے والا باپ گرفتار

شیلندر کمار سنگھ نے بتایا کہ الزام یہ بھی ہے کہ باپ حیوانیت کی حد پار کر کے اس کے کالے کرتوتوں کو اجاگر کرنے پر بیٹیوں سمیت ماں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا رہا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں خونی رشتہ کو تار تار کرنے والے ایک باپ کو اپنی ہی نابالغ بیٹوں کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس گھنونی واردات کی شکایت متاثرہ بیٹوں کی ماں نے پولیس میں درج کرائی ہے۔ جونپور کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) شیلندر کمار سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ پولیس کو دی گئی ماں کی تحریر میں نابالغ بچیوں نے اپنے والد کے ساتھ دو سے تین دیگر افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ نشہ آوار اشیاء کھلا کر مئی ماہ تک ان کے ساتھ منھ کالا کرتے رہے۔

شیلندر کمار سنگھ نے مزید بتایا کہ الزام یہ بھی ہے کہ والد حیوانیت کی حد پار کر کے اس کے کالے کرتوتوں کو اجاگر کرنے پر بیٹیوں سمیت ماں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا رہا۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر سریری پولیس نے عصمت دری کا مقدمہ درج کرکے ملزم دھیرج پانڈے کو گرفتار کیا ہے۔


سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں سریری تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی دو بچیوں نے ماں کے ذریعہ سے پولیس تھانے میں تحریر دے کر اپنے والد سمیت دیگر دو سے تین افراد پر کئی ماہ سے عصمت دری کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بچیوں کی ماں بیوٹی پارلر چلاتی ہے۔ ماں کے گھر پر نہ رہنے کے دوران والد نابالغ بچیوں کے ساتھ منھ کالا کرتا تھا۔ ساتھ ہی اس بات کو اجاگر کرنے پر ماں سمیت انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ جس کے ڈر سے بچیوں نے اپنی ماں کو بھی اس کی جانکاری نہیں دی۔ اس کی آڑ میں باپ بیٹیوں سے مہینوں تک عصمت دری کرتا رہا۔

الزام ہے کہ اسی درمیان والد اپنی ایک بیٹی کو لے کر ممبئی چلا گیا۔ وہاں بھی اپنی 13سالہ نابالغ بیٹی سے کچھ دن اکیلے زبردستی عصمت دری کی۔ اس کے بعد انہیں نشہ آوار اشیاء کھلا کر اس نے اپنے دو۔ تین ساتھیوں کے ساتھ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی۔ ممبئی سے واپس جونپور واقع اپنے گاؤں لوٹنے پر والد کی اس حرکت سے متاثرہ نابالغ بیٹی نے ہمت کر کے اپنی ماں کو پوری روداد سنائی۔


چھوٹی بہن کی ہمت کو دیکھ کر بڑی بیٹی نے بھی اپنی آب بیتی ماں کو بتا دیا۔ دونوں بچیوں نے ماں کے ساتھ سریری تھانے پر پہنچ کر معاملے کی تحریری شکایت کی پولیس نے ملزم باپ دھیرج پانڈے کے خلاف مقدمہ درج کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔