جموں و کشمیر: حزب المجاہدین کے تین ملی ٹنٹوں پر پولس نے رکھا 30 لاکھ کا انعام

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں پولس نے حزب المجاہدین سے منسلک تین ملی ٹنٹوں پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان میں محمد امین پر 15 لاکھ روپے اور ریاض احمد و مدثر حسین پر 7.5-7.5 لاکھ کا انعام ہے۔

تصویر سوش میڈیا
تصویر سوش میڈیا
user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں پولس نے حزب المجاہدین سے جڑے تین ملی ٹنٹوں پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان میں محمد امین پر 15 لاکھ روپے، ریاض احمد اور مدثر حسین پر ساڑھے سات لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے۔ پولس کو ان تینوں ملی ٹنٹوں کی تلاش ہے۔ پولس کے مطابق ان ملی ٹنٹوں کے بارے میں جانکاری دینے والے کی پہچان خفیہ رکھی جائے گی۔


واضح رہے کہ یہ تینوں ملی ٹنٹ وادی میں ہوئے کئی حملوں مین شامل رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تینوں کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے اور وہ اس دہشت گرد تنظیم کے لیے کئی منصوبوں میں کام کر چکے ہیں گزشتہ دنوں ملی خفیہ اطلاع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان حامی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کو ہندوستانی سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں پلوامہ میں دہشت گردوں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں لشکر طیبہ، حزب المجاہدین اور جیش محمد کو سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری دی گئی۔

بہر حال، وادی میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی مہم جاری ہے۔ فوج کے اعلیٰ ذرائع نے گزشتہ ہفتہ دعویٰ کیا تھا کہ وادی میں انصار غزوۃ الہند دہشت گرد تنظیم کا صفایا ہو گیا ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کا سربراہ ذاکر موسیٰ تھا جس کی موت کے بعد عبدالحمید للہاری نے ذمہ داری سنبھال لی تھی۔ لیکن سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے منگل کو عبدالحمید للہاری کو بھی مار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔