مندروں کا شہر جموں اب ٹول پلازوں کا شہر بن رہا ہے: دیویندر سنگھ رانا

نیشنل کانفرنس لیڈر دیویندر رانا نے کہا کہ جموں کے لوگوں کو آج تک نوکریوں اور کارخانے قائم کرنے کے خواب دکھائے گئے جبکہ اس کے بدلے ٹول پلازے لگائے جا رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں: نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ جموں جو مندروں کے شہر سے مشہور تھا اب ٹول پلازوں کا شہر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ماتا ویشنو دیوی، امرناتھ یاترا اور لوگوں کی ہر چیز پر ٹول لگایا جارہا ہے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار لکھن پور میں ٹول پلازہ قائم کرنے کے حوالے سے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا: 'یہاں امر ناتھ یاترا، ماتا ویشنو دیوی اور جموں کے لوگوں کی ہر چیز پر جزیہ لگایا جارہا ہے۔ جموں کا شہر جو مندروں کا شہر ہے اب ٹول پلازوں کا شہر بن رہا ہے'۔


موصوف صدر نے کہا کہ ملک کے کسی بھی شہر میں ایسا نہیں ہوگا کہ جس میں میونسپلٹی حدود کے اندر اتنے ٹول پلازے قائم کئے گئے ہوں انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ایک مشیر نے کہا تھا کہ بیس کلو میٹر کے دائرے کے اندر کوئی ٹول پلازہ نہیں ہوگا لیکن یہاں ایک سو میٹر کے اندر ہی دوسرا ٹول پلازہ ہے۔

دیویندر رانا نے کہا کہ جموں کے لوگوں کو آج تک نوکریوں اور کارخانے قائم قائم کرنے کے خواب دکھائے گئے جبکہ اس کے بدلے ٹول پلازے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید بی جے پی والے سمجھتے ہیں کہ جموں کے لوگ ان کے ساتھ باندھے ہوئے ہیں یہ ان کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کا سرچشمہ ہوتے ہیں اور حکمران لوگوں کے خادم ہوتے ہیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ حکومت کا کام لوگوں کی پریشانیوں کو ختم کرنا ہوتا ہے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرنا نہیں ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔