جموں: بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈرون کی سرگرمی، بی ایس ایف نے کھدیڑا
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جمعرات کی علی الصبح ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ واپس بھاگ گیا
جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جمعرات کی علی الصبح ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ واپس بھاگ گیا۔ اس واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں یہ پتہ لگانے کے لئےبڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے کہ کہیں ڈرون نے دھماکہ خیز مواد نہ گرایا ہو۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی علی الصبح قریب سوا چار بجے ارینہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی ڈگمگاتی ہوئی روشنی دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے فضا میں تین سو فٹ کی اونچائی پر گردش کر رہی اس چیز کی طرف گولیاں چلائیں جس کے نتیجے وہ واپس چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے ڈورنز کے ذریعے اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز انتہائی چاک وچوبند ہیں۔ بتادیں کہ بی ایس ایف نے اکھنور علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر چھ جون کو تین مقناطیسی آئی ای ڈیز کو گولیاں مار کر گرایا تھا جو ایک ڈورن کے ساتھ پے لوڈ کے بطور منسلک تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔