جموں و کشمیر میں انکاؤنٹر، تین ملی ٹینٹ ہلاک، اے کے 47 سمیت اسلحہ برآمد

جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ ملی ٹینٹوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں تین ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے اور ان کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا

کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل تصویر
user

قومی آواز بیورو

سری نگر: جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع کے مونجھ سڑک علاقے میں منگل کی صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز میں انکاؤنٹر ہوا، جس میں تین ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں متعدد ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری تھا۔ چھپے ہوئے ملی ٹینوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی چلایا جا رہا تھا۔

اے ڈی جی پی کشمیر نے اطلاع دی کہ ہلاک ہونے والے ملی ٹینٹوں کا تعلق ملی ٹینٹ تنظیم لشکر طیبہ تھا۔ مارے گئے تینوں ملی ٹینٹوں میں سے دو کی شناخت لطیف لون ساکن شوپیاں اور عمر نذیر ساکن اننت ناگ کے بطور کی گئی۔ جموں و کشمیر پولیس کا دعویٰ ہے کہ لطیف لون کشمیری پنڈت شری پورنہ کرشنا بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھا جبکہ عمر نذیر نیپال کے تل بہادر تھاپا کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ ملی ٹینٹوں سے ایک اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔