جموں و کشمیر: حسن پورہ مڈبھیڑ میں دو ملی ٹنٹ ہلاک
پولیس نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کل رات ان دونوں ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگایا جارہا ہےـ
سرینگر: جموں وکشمیر میں کلگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں سلامتی دستوں نے مڈبھیڑ میں دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کل رات ان دونوں ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ کس دہشت گردانہ تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : اتر پردیش کے ہرتھانے میں رکھا جائے گا خصوصی انتخابی رجسٹر
پولیس کے مطابق ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے حسن پورہ گاؤں کو اتوار کی شام کو سیل کر دیا تھا۔ پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’کلگام مڈبھیڑ اپڈیٹ، دو نامعلوم ملی ٹنٹ مارے گئے۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت اور تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ہتھیار اور گولہ بارود سمیت قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : کیا طالبان خواتین کے شیلٹر ہومز کو کام جاری رکھنے دیں گے؟
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔