جموں کشمیر: گپھا میں درشن کے لیے جا رہے یاتریوں کی بس پر دہشت گرد حملہ، 10 افراد ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں مشتبہ دہشت گردوں نے یاتریوں کو شیو کھوڑی کے مقدس مقام کی طرف لے جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچی، متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

جموں: مشتبہ دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں شیو کھوڑی گپھا میں درشن کرنے جا رہے یاتریوں کو لے جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دہشت گردوں کا وہی گروپ ہے، جو راجوری، پونچھ اور ریاسی کے بالائی علاقوں میں چھپا ہوا ہے۔

ایس ایس پی ریاسی موہیتا شرما نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں نے شیو کھوڑی سے کٹرا جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے باعث بس ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور بس کھائی میں جا گری۔ اس واقعے میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، وہ مقامی نہیں ہیں۔ شیو کھوڑی گپھا کو محفوظ کر لیا گیا ہے اور علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ابتدائی طور پر معلوم چلا ہے کہ دو نقاب پوش دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے ڈرائیور زخمی ہوا اور گاڑی کنڈا چندی موڑ کے قریب ایک کھائی میں جاگری۔ یہ علاقہ ریاسی اور راجوری اضلاع کی سرحد پر آتا ہے اور اس سے قبل بھی یہاں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔