جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں یکے بعد دیگر 2 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی (این سی ایس) کے مطابق ڈوڈہ میں پیر کی صبح 5 بجکر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیر کی صبح یکے بعد دیگرے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی (این سی ایس) کے مطابق ڈوڈہ میں پیر کی صبح 5 بجکر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ اس کے 5 منٹ بعد ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

این سی ایس کے مطابق اس زلزلے کے جھٹکے 5 بجکر 43 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


ان زلزلوں سے گرچہ لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔