کشمیر: بانڈی پورہ میں مسلح تصادم، 5 ملی ٹینٹ ہلاک

جمعرات کو دوپہر کے وقت شروع ہونے والا مسلح تصادم دیر رات تک چلا جس میں 5 ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سرینگر :شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سملر میں جمعرات کو دوپہر کے وقت شروع ہونے والا مسلح تصادم دیر رات تک چلا جس میں 5 ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔ ریاستی پولس نے ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔

پولس کے ایک ترجمان نے دیر رات یو این آئی سے کہا ’’بانڈی پورہ مسلح تصادم میں پانچ ملی ٹینٹوں کو مارا گیا ہے۔ شناخت کا عمل جاری ہے۔ ‘‘سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 14 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، جموں وکشمیر پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف نے جمعرات کو دوپہر کے وقت بانڈی پورہ کے سملر نامی گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا ’’تلاشی آپریشن کے دوران گاؤں میں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Sep 2018, 9:27 AM