جموں و کشمیر: پونچھ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران تاریخی قلعہ کے نزدیک 18 دکانیں منہدم
جموں و کشمیر کی ضلع پونچھ میں حکام نے تاریخی قلعہ کے نزدیک دوران شب انسداد تجاوزات مہم کے دوران غیر قانونی طور تعمیر ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کا منہدم کر دیا۔
جموں: جموں و کشمیر کی ضلع پونچھ میں حکام نے تاریخی قلعہ کے نزدیک دوران شب انسداد تجاوزات مہم کے دوران غیر قانونی طور تعمیر ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کا منہدم کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں تاریخی قلعے کے نزدیک انتظامیہ نے جمعہ کی شب انسداد تجاوزات مہم شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر انتظامیہ کے عہدیداران بھی موجود تھے اور پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران ایک پٹوار خانے سمیت 18 دکانوں کو منہدم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ پونچھ یاسین محمد چودھری نے بتایا کہ یہ شہر کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی قلعہ پونچھ کی شان ہے اور اس کے گرد و پیش غیر قانونی طور پر جتنے بھی دکان تعمیر کئے گئے تھے ان کو ہم نے منہدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعے کے آس پاس جتنی بھی تجاوزات ہیں ان کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے احاطے کو وسیع کیا جائے اور قلعے کو خوبصورت بنایا جا سکے۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ قلعے کی شان رفتہ کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا قدم تھا جس کی لوگوں نے حمایت کی۔ انہوں نے لوگوں سے انسداد تجاوزات مہم کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔