جموں و کشمیر: سال نو کی آمد کے پیش نظر کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدت مندوں کی بھیڑ

دہلی سے آئے ہوئے ایک عقیدت مند نے کہا کہ ’میں یہاں گزشتہ پانچ برسوں سے ہر سال نو کی آمد پر حاضری دیتا ہوں یہاں مجھے کافی سکون ملتا ہے اور یہاں آکر میں ماتا دیوی سے خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘۔

ویشنو دیوی مندر، تصویر آئی اے این ایس
ویشنو دیوی مندر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال نو کی آمد کے پیش نظر ہفتے کو شدید سردیوں کے بیچ عقیدت مندوں کی کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں، جن میں بچے بھی شامل تھے، کو سال نو کی آمد سے قبل پہاڑی سے اترنے اور چڑھنے کے دوران ’جے ماتا دی‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

دہلی سے آئے ہوئے ایک عقیدت مند نے کہا کہ ’میں یہاں گزشتہ پانچ برسوں سے ہر سال نو کی آمد پر حاضری دیتا ہوں یہاں مجھے کافی سکون ملتا ہے اور یہاں آکر میں ماتا دیوی سے خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘۔ پونم شرما نامی ایک عقیدت مند نے کہا کہ یہاں آکر میں تمام لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’میری دعا ہے کہ ماتا رانی کی تمام لوگوں پر مہربان ہوجائے اور ہر ایک فرد خوش رہے اور سال نو ہم سب کے لئے خوشیاں لے کر آئے‘۔


پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے کہا کہ میں ہر سال یہاں اپنی فیملی کے ساتھ آتی ہوں اور یہاں لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ سال نو کی آمد پر میں یہاں آ کر اپنے آپ، گھر والوں اور باقی لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔