کشمیر میں افواہوں کا بازار گرم، پٹرول پمپ ہو گئے خالی اور اے ٹی ایم پر امنڈی بھیڑ

جموں و کشمیر میں ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد پونچھ، راجوری، ڈوڈا، اور کشتواڑ کے علاقوں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کل جموں و کشمیر میں اچانک امرناتھ یاترا کے زائرین اور سیاحوں کو واپس بلاے کے لئے جو ایڈوائزری جاری ہوئی، اس کے بعد وادی میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ اس ایڈوائزری کے بعد پونچھ، راجوری، ڈوڈا اور کشتواڑ جیسے سیکٹروں میں افراتفری کا ماحول ہے، مقامی لوگ ان حالات کو کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ مان رہے ہیں اور گھبراہٹ میں بڑے پیمانہ پر راشن کا سامان خرید رہے ہیں، یہاں تک کہ پٹرول پمپوں پر بھی لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

افواہوں کے چلتے لوگوں نے بڑی تعداد میں روز مرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء کا اسٹاک کر لیا ہے، اب حالات یہ ہو گئے ہیں کہ کئی پٹرول پمپوں پر پٹرول اور ڈیزل ختم ہو گیا ہے۔ ادھر اے ٹی ایم کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ میڈیکل اسٹور پر لوگ ضرورت کی دوائیاں خریدتے نطر آر ہے ہیں۔


اس دوران جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ لوگ اس سارے معاملہ کو کسی دوسرے معاملہ سے جوڑ کر نہ دیکھیں اور غیر ضروری خوف کا ماحول پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے اور ان کے حمایتیوں سے سب کچھ بھول جانے ک اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں امن بنائے رکھنے کے لئے کام کریں۔ جموں و کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بشیر احمد نے کہا ہے کہ کہیں بھی کرفیو نہیں لگا ہے اور نہ ہی کوئی اسکول بند ہیں اس لئے عوام کسی طرح کی افواہ پر یقین نہ کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔