جموں و کشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ دہشت گردوں کے تصادم میں ایک جوان شہید، تلاشی مہم جاری

خفیہ اِنپٹ کی بنیاد پر فوج اور پولیس نے تلاشی مہم شروع کی تھی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ علاقہ میں تین سے چار دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

آج جموں و کشمیر کے کلگام میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلگام کے مدرگام علاقہ میں جاری تصادم کے دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔ یہ تصادم سیکورٹی اہلکاروں اور فوجی جوان کی ایک تلاشی مہم کے دوران پیش آیا۔ علاقہ میں تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ علاقہ میں تین سے چار دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔ ہندوستانی فوج کے جوان دہشت گردوں کی تلاش سرگرمی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ علاقے کو پوری طرح سے گھیر لیا گیا ہے۔ خفیہ اِنپٹ کی بنیاد پر فوج اور پولیس نے مل کر یہ تلاشی مہم شروع کی تھی جس میں ایک فوجی جوان شہید ہو چکا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستانی فوج نے کئی آپریشن کو انجام دیے ہیں۔ تصادم میں کئی دہشت گرد اور شورش پسند افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی کئی آپریشن کو انجام دیا گیا تھا۔ تقریباً 10 دن قبل ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان سبھی کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا۔ ان کے پاس سے کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔