جموں و کشمیر: سانبہ کے وجے پور علاقے میں مشتبہ ڈرون سے گرائے گئے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سانبہ سریندر چودری نے جائے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ پاکیٹ سے تین چینی پستول، 6 میگزین، 48 گولیاں اور 4 ہینڈ گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے پیر کی صبح ضلع سانبہ کے وجے پور علاقے میں مشتبہ ڈرون سے گرائے گئے ایک پاکیٹ سے اسلحہ و گولہ بارود کی ایک کھیپ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سانبہ سریندر چودری نے جائے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ پاکیٹ سے تین چینی پستول، 6 میگزین، 48 گولیاں اور4 ہینڈ گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 'جو سامان بر آمد ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ ہمارے پڑوسی ملک کے ناپاک ارادے ہیں جو جموں وکشمیر میں ہمیشہ کسی نہ کسی طریقے سے افرا تفری پھیلانا چاہتا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے یہ پاکیٹ ڈرون کے ذریعے ڈالا گیا یا نہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ مشتبہ مواد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی سانبہ پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع کی طرف روانہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے جس دوران جھاڑیوں کے نزدیک زرد رنگ کا ایک پیکٹ بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔