جموں و کشمیر: راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں 2 جوان شہید

پولیس کے مطابق دھرمسال کے باجیمال علاقے میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ گھیرابندی اور تلاشی مہم کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا جس میں 2 جوان شہید ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

کشمیر تصادم، فائل تصویر/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں بدھ کے روز دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو جوانوں کے شہید ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر دو دہشت گردوں کو گھیر لیا ہے اور کسی بھی وقت ان کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دھرمسال کے باجیمال علاقے میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ گھیرابندی اور تلاشی مہم کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔ افسران کے مطابق تصادم میں ایک افسر اور ایک فوجی کی جان چلی گئی۔ اس تصادم واقعہ میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جس کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔