جموں: ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر این آئی اے کی تین رکنی ٹیم پہنچی

سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایئر مارشل وکرم سنگھ بھی حالات کا جائزہ لینے کے لئے جلد ہی تکنیکی ہوائی اڈہ پر پہنچنے والے ہیں۔

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

جموں /نئی دہلی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی تین رکنی ٹیم اتوار کی صبح سویرے جموں میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر ہوئے دو دھماکوں کی جانچ کے لئے یہاں پہنچ گئی ہے، دھماکوں میں دو ملازمین زخمی ہوگئے اور عمارت کے ایک حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ایئر مارشل وکرم سنگھ بھی حالات کا جائزہ لینے کے لئے جلد ہی تکنیکی ہوائی اڈہ پر پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی تین رکنی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ٹیم نے جانچ شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مادہ کو ڈرون سے گرایا گیا جس سے دھماکہ ہوا لیکن ابھی بھی سرکاری طور پر تصدیق کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

جموں: ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر این آئی اے کی تین رکنی ٹیم پہنچی

ایک افسر نے کہا کہ کونڈورس میوزیم اسٹیشن کی عمارت پر حملوں کو انجام دینے میں مقامی راوبط کے استعمال سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈرون کے استعمال سمیت تمام پہلووں سے جانچ کر رہے ہیں، لیکن فی الحال کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔ جموں فضائیہ کے اسٹیشن پر آج صبح سویرے دو کم شدت کے دھماکے ہوئے۔ ہندوستانی فضائیہ نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پہلے دھماکہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ کھلے علاقہ میں ہوا ہے۔ دونوں دھماکہ پانچ منٹ کے وقفہ سے ہوئے۔ واقعہ میں فضائیہ کے دو جوان ڈبلیو او اروند سنگھ اور ایل اے سی ایس کے سنگھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ابتدائی علاج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔