’نہ کروں گا، نہ کرنے دوں گا‘، ویتنام میں بائیڈن کے خطاب کے بعد جے رام رمیش کا وزیر اعظم پر حملہ

امریکی صدر بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ویتنام پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے پریس کے حوالے سے پی ایم مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دہلی آنے والے امریکی صدر جو بائیڈن ہندوستان کے دورے کے بعد ویتنام پہنچ گئے اور پریس سے خطاب بھی کیا۔ بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے  وزیر عظم  مودی سے انسانی حقوق اور آزاد صحافت کے بارے میں بات کی۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس پر حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر پی ایم مودی پر بڑا طنز کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن ویتنام پہنچ گئے اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وہاں انہوں نے کہا، 'میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت اور ایک مضبوط خوشحال ملک کی تعمیر میں سول سوسائٹی اور آزاد صحافت کے اہم کردار پر بات کی۔' اب جے رام رمیش نے بائیڈن کے اس بیان پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔


کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، 'پی ایم مودی بائیڈن سے کہہ رہے تھے کہ وہ نہ تو پریس کانفرنس کرونگا اور نہ ہی کرنے دونگا۔'  انہوں نے کہا کہ اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

جےرام رمیش نے یہ بھی الزام لگایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹیم کو جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرنے اور پی ایم مودی کے ساتھ ان کی ملاقات کے بارے میں جواب دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ پی ایم مودی کے دور حکومت میں جمہوریت اسی طرح کام کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔