جئے پور کو ملا ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ کا درجہ، کھانے کے معاملے میں ’فائیو اسٹار‘ ریٹنگ
شمال مغربی ریلوے کے جئے پور ریلوے اسٹیشن کو ریاست کے پہلے ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ کا درجہ مل گیا ہے، اس اسٹیشن کو ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ 5 اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔
انڈین ریلوے کے سبھی زون میں ریلوے اسٹیشنوں پر کھانے کے معیار کو بہتر بنائے رکھنے کے لیے لگاتار کوششیں ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ریلوے نے اسٹینڈرڈ کوالٹی کو چیک کر سرٹیفکیٹ دینے کی بات کہی ہے۔ دراصل انڈین ریلوے ملک کے سبھی زونل سطح پر ریلوے اسٹیشنوں کو ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ کا درجہ دے رہی ہے۔ زونل ریلوے کے سبھی پیمانوں پر کھرا اترنے والے ریلوے اسٹیشنوں کو یہ درجہ ملے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شمال مغربی ریلوے کے جئے پور ریلوے اسٹیشن کو ریاست کے پہلے ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ کا درجہ مل گیا ہے۔ اس اسٹیشن کو ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ 5 اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ فوڈ سیکورٹی ضابطہ کے مطابق تقریباً 6 ماہ سے سلسلہ وار طریقے سے جئے پور میڈیکل ایف ایس ایس اے آئی، شمال مغربی ریلوے ٹیم اور فوڈ سیکورٹی کمشنر، راجستھان اس کے لیے کوشش کر رہے تھے۔
شمال مغربی ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر کیپٹن ششی کرن کا کہنا ہے کہ جنرل منیجر وجئے شرما کی ہدایات سے پہلے مرحلہ میں این ڈبلیو آر پر کھانے پینے کے معیار کے لیے جئے پور اسٹیشن کا انتخاب کر جئے پور جنکشن کے سبھی ایف او بی کو فہرست بند کیا اور سبھی کے پاس ایف ایس ایس اے آئی فوڈ لائسنس/رجسٹریشن کی دستیابی کو یقینی کیا گیا ہے۔ پری آڈٹ چیک لسٹ کے مطابق اسٹیشن کی خامیوں کو دور کیا گیا۔ پری آڈٹ اور فائنل آڈٹ میں جئے پور اسٹیشن کو ’ایٹ رائٹ اسٹیشن‘ کا درجہ 2 سالوں کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔