آئی ٹی بی پی کی فرض شناسی حوصلہ افزائی کا سرچشمہ: اوم برلا

آئی ٹی بی پی فورس بنیادی طور پر لداخ کے قراقرم پاس سے اروناچل پردیش میں جاچیپ لا تک 3488 کلومیٹر پر محیط ہندوستان اور چین کی طویل سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انڈو تبت سرحدی پولیس فورس کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اتوار کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں اوم برلا نے کہا کہ ’’انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کا یوم تاسیس تمام فوجیوں کو مبارک ہو، جو بہادری، استقامت کے جذبے کے ساتھ ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی فرض شناسی، ہمت، قربانی اور حب الوطنی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔