ایک پارٹی بدلنے والے کو تین بار ٹکٹ دیا جانا کافی شرمناک: چدمبرم

پی چدمبرم نے کہا کہ پارٹی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو حاصل کرنا ہے اور آئندہ انتخابات میں صرف انہی امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا جن کے نام بلاک کمیٹیوں کی طرف سے تجویزکئے جائیں گے۔

پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پنجی: گوا اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس انچارج پی چدمبرم نے کہا کہ ایک پارٹی بدلنے والے کو تین بار کانگریس کی طرف سے ٹکٹ دیا جانا شرمناک باب ہے اور میں کارکنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہیں دہرائے جائیں گے۔

پی چدمبرم نے یہاں سے 70 کلومیٹر دور کاناکونا میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلوم ہونے پر میں حیران رہ گیا کہ ایک پارٹی بدلنے والے کو تین بار کانگریس نے ٹکٹ دیا تھا اور یہ کانگریس کی تاریخ کا شرمناک باب ہے۔ میں آپ کو یقین دلانے آیا ہوں کہ اس طرح کے واقعات مستقل میں نہیں دہرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اپنی کھوئی ہوئی ساکھ اور احترام کو حاصل کرنے کا ہے اور آئندہ انتخابات میں صرف انہی امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا جن کے نام بلاک کمیٹیوں کی طرف سے تجویز کئے جائیں گے۔


پی چدمبرم نے کہا کہ ہم صرف انہیں لوگوں میں سے امیدواروں کا انتخاب کریں گے جن کا نام آپ بھیجیں گے۔ آپ کو وفاداری، شناخت اور قبولیت کی بنیاد پر پارٹی کے کارکنوں کے ناموں کی پیشکش کرنی ہے اور چوتھا کلیدی عنصر امیدوار میں جیتنے کی صلاحیت ہو۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ صرف تین نام پیش کریں ہم انہی میں سے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

خیال رہے کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے 17 میں سے 13 کانگریس کے اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی تھی اور سب سے زیادہ دس اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ کر 2010 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔