اسرو نے رقم کی سنہری تاریخ، ملک کے پہلے نجی راکٹ کی کامیاب لانچنگ
ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے جمعہ کو ملک کا پہلا پرائیویٹ راکٹ وکرم-ایس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر کے سنہری تاریخ رقم کر دی، اس مشن کا نام 'پررامبھ' رکھا گیا ہے
سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش): ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے جمعہ کو ملک کا پہلا پرائیویٹ راکٹ وکرم-ایس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر کے سنہری تاریخ رقم کر دی، اس مشن کا نام 'پررامبھ' رکھا گیا ہے۔
تین گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد صبح 11.30 بجے 'پررامبھ' نے یہاں سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔ حیدرآباد کی اسکائی روٹ ایرو اسپیس کمپنی نے اس راکٹ کو تیار کیا ہے۔545 کلوگرام وزنی، ٹھوس ایندھن سے چلنے والا اور چھ میٹر لمبا، سب آربیٹل لانچ وہیکل کو ساؤنڈ راکٹ لانچ سے چھوڑا گیا۔ تین پے لوڈ کے ساتھ اس راکٹ کے کامیاب لانچ کے ساتھ ہی ہندوستان نے خلا میں ایک اور بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔ اسکائی روٹ ایئراسپیس نے ٹویٹ کیا، "دل کی دھڑکن تیز۔ سب کی نظریں آسمان کی طرف ہیں۔ زمین سن رہی ہے۔‘‘
اس راکٹ راکٹ کا وزن 556 کلوگرام، لمبائی 8 میٹر، قطر 0.376 میٹر ہے۔ اسے تمام کاربن فائبر کور ڈھانچے سے مرکب مواد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں تھری ڈی پرنٹڈ انجن اسپائن استحکام کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس زمرے میں دنیا کا سب سے سستا راکٹ ہے۔ اسے بنانے کے لیے 200 انجینئروں کی ٹیم نے دن رات کام کیا۔ اس کی تعمیر مکمل ہونے میں تقریباً 2 سال لگے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساستھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔