چندریان-3 کے بعد آدتیہ ایل-1 لانچ کر کے اسرو نے ملک کا وقار بڑھایا: راہل گاندھی
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’آج آدتیہ ایل ون کا لانچ ہونا اسرو اور ہندوستان کے لئے ایک اور شاندار کامیابی ہے
نئی دہلی: چندریان-3 کو کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اتارنے کے بعد اسرو نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کے پہلے شمسی مشن کو ہفتہ کے روز روانہ کر دیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی نے ہندوستان کی خلائی ایجنسی اسرو اور ملک کے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اس کامیابی پر کانگریس خاندان کو فخر ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’اسرو نے ملک کو فخر کرنے کے کئی مواقع فراہم کئے ہیں۔ چندریان-3 کے بعد اسرو نے آدتیہ ایل ون کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر کے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ ملک کے سائنسدانوں کی اس غیر معمولی کامیابی پر کانگریس کے پورے کنبہ کو فخر ہے۔ اسرو کی پوری ٹیم کو مبارکباد۔‘‘
دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’آج آدتیہ ایل ون کا لانچ ہونا اسرو اور ہندوستان کے لئے ایک اور شاندار کامیابی ہے۔ اسرو کو ایک بار پھر سلام کرتے ہوئے اس کی ٹائم لائن کو یاد کرنا ضروری ہے۔
سال 2006 میں ایٹرونامیکل سوسائٹی آف انڈیا اور انڈین اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں نے ایک آلہ کے ساتھ سولر لیب کے تصور کو پیش کیا تھا۔
دسمبر 2009: اسرو نے ایک آلہ کے ساتھ آدتیہ ایل ون منصوبے کو منظوری فراہم کی۔
اپریل 2013: سابق صدر یو آر راؤ کی مداخلت کے بعد اسرو کے ایک موقع کا اعلان کیا گیا، جس میں سائنسی طبقہ سے زیادہ سائنسی آلوں (پے لوڈ) کا مطالبہ کیا گیا۔
جون 2013: اسرو نے حاصل شدہ سائنسی تجویزات کا جائزہ لیا۔
جولائی 2013: اسرو نے آدتیہ ایل ون مشن کے لئے ساتھ پے لوڈ کا انتخاب کیا، جس کا اب نام تبدیل کر کے آدتیہ ایل ون کر دیا گیا ہے۔
نومبر 2015: اسرو نے باضابطہ طور پر آدتیہ ایل ون کو منطوری فراہم کر دی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔